یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی کی ارشد ندیم کو مبارکباد

یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی کی ارشد ندیم کو مبارکباد

متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے سفیر حماد عبید الزابی نے پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کے 92.97 میٹر کے ریکارڈ توڑ تھرو کے ساتھ تاریخی طلائی تمغہ جیتنے پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔  اپنے تہنیتی پیغام میں سفیر الزابی نے کہا کہ یہ یادگار فتح پاکستانی عوام کی بے پناہ صلاحیتوں اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کا کارنامہ نہ صرف پاکستان کے لئے بڑے فخر کا باعث ہے بلکہ دنیا بھر کے ایتھلیٹس کے لئے ایک تحریک کا کام بھی کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے برادر ملک پاکستان کے اس طرح کے سنگ میل دیکھنے پر فخر ہوتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --