اقلیتوں کا قومی دن آج منایا جارہا

اقلیتوں کا قومی دن آج منایا جارہا

اقلیتوں کا قومی دن آج منایا جارہاہے جس کا مقصد پاکستان میں اقلیتوں کے مذہبی اور سماجی اقتصادی حقوق کو اجاگر کرنا ہے۔اقلیتوں کا قومی دن منانے کا فیصلہ انسانی حقوق کے عالمی منشور کا ایک حصہ ہے۔

جس کا مقصد مختلف نسلی، لسانی، قومی اور مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔دن منانے کا مقصد بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے اس پیغام کو بھی اجاگر کرنا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق دینے کا اعلان کیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --