وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریونیو کی وصولی میں اضافے کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے نیٹ ورک کو مزید بارہ اضلاع تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے عام آدمی کو متاثر کیے بغیر اتھارٹی کے ریونیو ہدف کو پچاس ارب روپے تک بڑھانے کی تجویز دی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیٹا بیس کے انضمام کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے منسلک کیا جائے گا۔اجلاس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے نئے چیئرمین نعمان یوسف نے پی آر اے کے حوالے سے بریفنگ دی۔