آزاد کشمیر میں بھی 78ویں یوم آزادی کی تقریبات اور تیاریاں جاری

آزاد کشمیر میں بھی 78ویں یوم آزادی کی تقریبات اور تیاریاں جاری

ملک کے دیگر حصوں کی طرح آزاد کشمیر میں بھی 78ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تیاریاں اور تقریبات جاری ہیں۔آزاد کشمیر بھر میں جشن آزادی سے متعلق بیجز، قومی پرچم اور دیگر مصنوعات کی فروخت کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔

گلیوں، سڑکوں اور گھروں کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے۔آزاد کشمیر کے لوگوں نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہماری لائف لائن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے۔انہوں نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے حکومت پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --