چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا جو برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ٹونی راڈاکن اور برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل رولینڈ واکر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق الگ الگ ملاقاتوں میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں، دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔
برطانوی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔