صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری

صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں لاہور کے تھانہ شادمان  میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمےکی سماعت ہوئی۔

عدالت نے صنم جاوید اور  روبینہ جمیل کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے۔لاہور کی  انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت نے حاضری کے لیے ملزمان کو طلب کیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --