پاکستان ہاکی ٹیم نے آج سے 40 سال قبل اولمپکس میں آخری بار طلائی تمغہ جیتا تھا، 1984 میں ہونے والے لاس اینجلس اولمپکس کے ہاکی کے فائنل میں پاکستان نے مغربی جرمنی کی ٹیم کو دو ایک سے شکست دی تھی، لاس اینجلس اولمپکس میں حسن سردار ٹاپ سکورر تھے جنہوں نے پاکستان کی جانب سے دس گول سکور کئے تھے، پاکستان اور مغربی جرمنی کے درمیان فائنل مقابلہ 11اگست 1984 کو منعقد ہوا تھا،اس کے بعد سے آج تک ہم اولمپکس مقابلوں میں طلائی تمغے سے محروم چلے آرہے ہیں اور نہیں معلوم یہ سلسلہ اور کتنے سال تک ایسے ہی چلے گا کیونکہ ہاکی قومی کھیل ہے اور اس کو چلانے والے اسے قومی کھیل ہی سمجھ کر اس کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔