ارشد ندیم کا پیرس میں پاکستانی سفارتخانے پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال

ارشد ندیم کا پیرس میں پاکستانی سفارتخانے پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال

اولمپکس میں تاریخ رقم کرکے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے پیرس میں پاکستان سفارت خانے پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا اورجشن منایا گیا۔مداحوں نےڈھول بجاکر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاکر ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے پہلا انفرادی گولڈمیڈل جیتنے پرخوشی ہو رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پیرس اولمپکس کے لیے میں نے اور کوچ نے بہت محنت کی، مزید کہا کہ کرکٹ چھوڑ کر ایتھلیٹکس کی جانب آیا۔اضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلے میں اولمپک ریکارڈ بنانے والے ارشد ندیم کو طلائی تمغہ دے دیا گیا۔جیولن تھرو فائنل کی میڈل تقسیم کی تقریب میں بھارت کے نیرج چوپڑا کو چاندی اور گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو کانسی کا تمغہ دیا تھا۔تمغات دینے کے بعد پاکستان کا پرچم سربلند کیا گیا اور قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی، اس موقع پر ارشد ندیم کی آنکھیں نم دکھائی دیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --