پاکستان 3 ارب ڈالر کی زرعی اجناس برآمد کر رہا ہے، وزیراعظم

پاکستان 3 ارب ڈالر کی زرعی اجناس برآمد کر رہا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ ملک میں زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، 3 ارب ڈالر تک کی زرعی اجناس ایکسپورٹ کررہے ہیں۔کراچی میں منعقدہ انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگلری کلچر نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ارشد ندیم پر فخر ہے، ارشد ندیم کی کامیابی پر ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 40 سال بعد پاکستان نے اولمپکس میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کرکٹ ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، 3 ارب ڈالر تک کی زرعی اجناس ایکسپورٹ کررہے ہیں، کسانوں کو قرضوں کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے بہت مواقع ہیں، جدید ٹیکنالوجی، تحقیقات وترقی کے ذریعے برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زرعی برآمدات میں اضافےکے وسیع مواقع موجود ہیں، وفاق اور صوبوں کو مل کر زرعی شعبے کی ترقی پر توجہ دینی ہے، زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ دینی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --