محمد یونس کیساتھ ملکر پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کو گہرا کرنے کے خواہشمند ہیں، وزیراعظم پاکستان

محمد یونس کیساتھ ملکر پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کو گہرا کرنے کے خواہشمند ہیں، وزیراعظم پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل میں پاک-بنگلہ دیش کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی امید ظاہر کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں محمد یونس کو بنگلہ دیشی چیف معاون کے طور پر حلف اٹھانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ بنگلہ دیش کو ہم آہنگ اور خوشحال مستقبل کی طرف گامزن کرنے میں کامیابی حاصل کریں۔شہباز شریف کے مطابق وہ محمد یونس کے ساتھ مل کر بنگلہ دیش اور پاکستان کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے خواہشمند ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نوبیل انعام یافتہ ماہر معاشیات محمد یونس نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --