دفترخارجہ نے بنگلہ دیش کے حالات پر پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

دفترخارجہ نے بنگلہ دیش کے حالات پر پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

دفترخارجہ نے بنگلہ دیش کے حالات پر پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا پاکستان کے بنگلہ دیش کے درمیان مثبت تعلقات ہیں، امید ہے کہ بنگلہ دیش میں جلد حالات نارمل ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہائی کمشنر نے نئے عبوری وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، بنگلہ دیش کے حالات پر پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی کانگریس میں پیش بھارت امریکا دفاعی تعاون بل میں دوست ممالک کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے، امید ہے کہ امریکی کانگریس پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --