حکومت سندھ اور اور گورنر سندھ کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے بڑے انعامات کا اعلان

حکومت سندھ اور اور گورنر سندھ کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے بڑے انعامات کا اعلان

پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر سندھ حکومت نے پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ارشد ندیم کی گیم کو سراہتے ہوئے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تھرو پھینکنے کے معاملے میں پہلے پوزیشن بھی ارشد ندیم کی ہے جبکہ دوسرا بڑا تھرو بھی انہوں نے ہی پھینکا ہے، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 40 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر سندھ حکومت کی جانب سے انہیں 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہیں۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں فاتح، گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو شاباش دیتے ہوئے 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے92.97 میٹر تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنایا۔انہوں نے کہا کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --