ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی، صدر، وزیراعظم اور سیاسی رہنمائوں کی مبارکباد

ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی، صدر، وزیراعظم اور سیاسی رہنمائوں کی مبارکباد

پیرس اولمپکس میں پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر  صدر مملکت آصف علی زرداری اور  وزیراعظم  شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں نے مبارکباد پیش کردی ہے۔اپنے مبارکباد کے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ارشد ندیم آپ پوری قوم کا فخر ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے  صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے۔

صدر  مملکت نے کہا کہ شاندار  اولمپکس ریکارڈ قائم کرنا، طویل ترین جیولین تھرو بڑا کارنامہ ہے، پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے تمغہ جیت کر آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس جیسے بڑے مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اولمپک کی 118سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم آپ ڈھیروں مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کی ارشد ندیم کوجیولین تھرومیں اولمپک میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشد ندیم ،آپ نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اولمپک میں تاریخ رقم کرکےآپ نےثابت کیا ہے کہ ارادے مضبوط ہوں تو ناممکن ممکن بن جاتاہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ قوم کےبیٹےاولمپئین ارشدندیم پر والدین ہی نہیں ہم سب کو ناز ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکبادکے بیان میں کہا کہ ارشد ندیم نے بھرپور محنت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ارشد ندیم کواولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکبادکے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان کیلئے تاریخ میں پہلا طلائی تمغہ حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکبادپیش کی ہے۔

اپنے مبارکباد کے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل ہی نہیں قوم کے دل بھی جیت لیے ہیں،ارشدندیم نےاولمپکس میں 92.97 میٹرکاریکارڈ قائم کرکےاپنی برتری ثابت کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ارشد ندیم کیلئے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر پورے ملک کو ان پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کے ساتھ اولمپک گولڈ میڈل جیتنا آپ کی سخت محنت لگن اور کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے ارشد ندیم کےپیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر  اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم کی محنت اور عزم نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --