بنگلادیش کی صورتحال پر چین نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہے کہا کہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں بنگلہ دیش میں جلد از جلد سماجی استحکام کی بحالی کی امید کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلادیش پر ساڑھے 15 سال سے زائد عرصہ حکومت کرنے کے بعد شیخ حسینہ کو طلبا تحریک کے نتیجے میں ’آمر‘ بن کر ملک سے فرار ہونا پڑا۔عوامی لیگ کی صدر شیخ حسینہ نے پیر کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
بنگلادیشی اخبار کے مطابق سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ اصلاحات کے مطالبے کے لیے 36 روز قبل شروع ہونے والی طلبہ کی تحریک حکومت گرانے کی تحریک میں تبدیل ہونے کے بعد شیخ حسینہ کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑے۔