گوگل کی مقبول سروس میپس میں 2 نئی اپ ڈیٹس کرنے کا اعلان

گوگل کی مقبول سروس میپس میں 2 نئی اپ ڈیٹس کرنے کا اعلان

گوگل کی مقبول سروس میپس میں 2 نئی اپ ڈیٹس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ منزل کی تلاش آسان ہو جائے گی جبکہ سڑک پر رکاوٹوں یا ٹریفک جام کے بارے میں صارفین جان سکیں۔کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ گوگل میپس میں رپورٹنگ آئیکون پر کلک کرنے کا عمل آسان بنایا جا رہا ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارف کی جانب سے سڑک پر کسی حادثے یا رکاوٹ کو رپورٹ کیا جائے گا اور وہاں قریب موجود دیگر ڈرائیورز کی جانب سے اس رکاوٹ کی تصدیق سنگل کلک سے کی جائے گی۔

گوگل نے بتایا کہ یہ فیچر دنیا بھر میں متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔گوگل میپس میں منزل کی جانب رہنمائی کے عمل کو بھی مزید آسان کیا جا رہا ہے۔اب گوگل میپس میں اس عمارت کو ہائی لائٹ کیا جائے گا جو صارفین کی منزل ہو گی جبکہ اس میں داخل ہونے والے دروازے اور قریبی پارکنگ لاٹس کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔اس طرح صارف ایک نظر میں دیکھ سکے گا کہ اسے اپنی منزل پر پہنچ کر گاڑی کو کس طرح لے جانا ہے۔یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں دنیا بھر میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

-- مزید آگے پہنچایے --