رئوف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا

رئوف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا

جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔رؤف حسن کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی۔سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹیکنیکل رپورٹ موصول ہوئی ہے، تمام ملزمان ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔پی ٹی آئی کے  وکیل علی ظفر نے کہا کہ رؤف حسن اور دیگر کا 7 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے، رؤف حسن کی طبیعت ٹھیک نہیں، چیک اپ کرایا جائے۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے رؤف حسن کے مزید 5 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔پیکا ایکٹ کی خصوصی عدالت نے رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

-- مزید آگے پہنچایے --