سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ویمنز ایشیا کپ جیت لیا

سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ویمنز ایشیا کپ جیت لیا

سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ویمنز ایشیا کپ جیت لیا۔دمبولا میں کھیلے گئے ایشیا ویمنز کے فائنل میں بھارتی ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165رنزبنائے۔

بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا 60 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔جواب میں میزبان سری لنکا ویمنز نے ہدف 19 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

سری لنکا کی ہرشیتھا سمارا وکرما نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان چماری اتاپتو 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔سری لنکا ویمنز نے پہلی بار ایشیا کپ جیتا ہے۔ بھارت 7 بار اور بنگلادیش ایک بار ایشیا کپ جیت چکے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --