جماعت اسلامی عوام کی آواز بن گئی، سخت موسم میں کارکن عوام کےحقوق کیلئے سڑک پر موجود

جماعت اسلامی عوام کی آواز بن گئی، سخت موسم میں کارکن عوام کےحقوق کیلئے سڑک پر موجود

وش ربا مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے .بجلی کے بے تحاشہ بل ہر خاص و عام کی کمر توڑے دے رہے ہیں. حکومت نے عوام دشمنی کی ہر حد پار کر دی ہے. آئی پی پیز سے ظالمانہ معاہدے کر کے عوام کی خون پسینے کی کمائی لوٹی جا رہی ہے. بہت سی آئی پی پیز بجلی بنائے اور دیے بغیر اربوں روپے اینٹھ رہی ہیں اور ان اندھے معاہدوں کی قیمت عوام چکا رہے ہیں.
ایسے حالات میں جماعت اسلامی پاکستان عوام کی آواز بن چکی ہے .جماعت اسلامی کے تمام رہنما اور کارکن 26 تاریخ سے سخت گرم موسم میں عوام کے حقوق حاصل کرنے کے لیے سڑک پر موجود ہیں. اس دھرنے کا مطالبہ ہے کہ آئی پی پیز معاہدے ختم کیے جائیں ,ملازمین کو ریلیف دیا جائے, ٹیکسز واپس لیے جائیں اور حکمرانوں کی مراعات ختم کی جائیں. آج 28 جولائی کو اس سلسلے میں دھرنے میں خواتین کے لیے جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا ہے. جماعت اسلامی حلقہ خواتین شمالی پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان نے شمالی پنجاب کی خواتین سے جلسہ میں شرکت کی پر زور اپیل کی. انہوں نےکہا کہ جوق در جوق اس جلسے میں شامل ہو کر اپنے حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالیں.
یاد رکھیں
خدا نے اج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو خود خیال جس کو اپنی حالت کے بدلنے کا

-- مزید آگے پہنچایے --