تھرو اینڈ گرو۔پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے سی ڈی اے کے اشتراک سے مارگلہ ہلز کو مزید سرسبز بنانے کا پروگرام لانچ کر دیااسلام آباد: اسلام آباد کے قدرتی حسن کو نکھارنے اور گرد و نواح کے ماحول کو مزید خوشگوار بنانے کی غرض سے پاکستان ٹوبیکو کمپنی (پی ٹی سی)نے سی ڈی اے کے اشتراک سے مارگلہ ہلز پر شجر کاری مہم ‘تھرو اینڈگرو’کا آغاز کر دیا۔
اس مہم کے تحت مارگلہ ہلز پر ہائیکنگ یا سیرو تفریح کیلئے آنے والے افراد کو مارگلہ ہلز کے ٹریل 3اورٹریل5کے آغاز میں صحت مند سیڈ بالز سے بھری تھیلیاں مفت فراہم کی جائیں گی۔ ہائیکرز کو یہ سیڈ بالز پہاڑوں کے مختلف حصوں میں پھینکنا ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ خصوصی سیڈ بالز سکھ چین، پائن اور دیگر ماحول دوست بیجوں سے تیار کیے گئے ہیں جن کے اندر مون سون کے موجودہ موسم میں قدررتی طور پر پھوٹنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ مارگلہ ہلز پر جانے والے ہائیکرز ہائیکنگ کے دوران پہاڑ کے جس حصے میں یہ سیڈ بالز پھینکیں گے، وہیں پر قدرتی طور پر ایک صحت مند پودہ جنم لے گا جس سے آنے والے عرصے میں مارگلہ ہلز کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گا۔
پی ٹی سی نے اس سے قبل بھی ایسے متعدد پروگرام کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔ پی ٹی سی کا ملک بھر میں 6نرسریوں پر مشتمل نیٹ ورک ہے جس میں دو نرسریاں اسلام آباد میں ہیں۔ پی ٹی سی نے 1981سے لے کر اب تک ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 150ملین سے زائد پودے لگائے اور بانٹے ہیں۔ پی ٹی سی کا عزم ہے کہ رواں سال ڈھائی ملین سے زائد پودے فراہم کیے جائیں گے تاکہ پاکستان بھر میں جنگلات کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکے۔پی ٹی سی زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی اپنی اس ‘تھرو اینڈ گرو’ مہم میں شرکت کی بھر پورحوصلہ افزائی کرتی ہے۔