پیرس اولمپکس، پاکستانی شوٹرز کا مایوس کن آغاز

پیرس اولمپکس، پاکستانی شوٹرز کا مایوس کن آغاز

پیرس اولمپکس شوٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت 10 میٹر ائر پسٹل مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں جگہ نہ بناسکے۔پیرس اولمپکس میں مقابلوں کے باضابطہ پہلے رورز پاکستان کے دو ایتھلیٹس ایکشن میں تھے تاہم دونوں ہی اچھا آغاز نہ کرسکے۔ مردوں کی 10 میٹر ائیر پسٹل شوٹنگ میں گلفام جوزف اپنے ماضی کا ریکارڈ نہ برقرار رکھ سکے اور 33 میں سے 22 ویں نمبر پر رہے۔

دوسری سیریز میں گلفام نے 9 ٹارگٹ مس کیے اور صرف 91 پوائنٹس حاصل کرسکے جس کی وجہ سے ان کی پوزیشن کافی متاثر ہوئی۔ ان کا مجموعی اسکور 571 رہا۔ خواتین کی 10 میٹر ائر پسٹل میں کشمالہ طلعت بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکیں۔ پاکستان کی شوٹر نے 6 سیریز میں مجموعی طور پر 567 پوائنٹس حاصل کیے۔

کشمالہ نے پہلی سیریز میں 93، دوسری میں 97، تیسری میں 94 پوائنٹس حاصل کیے۔آخری تین سیریز میں پاکستانی شوٹر 93، 95 اور 95 پوائنٹس حاصل کیے اور مجموعی طور پر وہ 31 ویں نمبر پر رہیں۔کشمالہ اور گلفام جوزف 29 جولائی کو مکسڈ ٹیم کے ایونٹ میں بھی شریک ہوں گے، کشمالہ طلعت خواتین کی 25 میٹر پسٹل مقابلوں میں بھی شریک ہوں گی

-- مزید آگے پہنچایے --