سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ مظہرعالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضامندی ظاہر کردی۔ صدر مملکت آصف زرداری دو ایڈہاک ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے چکے ہیں جن میں جسٹس (ر) مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس (ر) سردار طارق مسعود شامل ہیں ۔
جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے پہلے ایڈہاک جج بننے کے لیے معذرت کرلی تھی جس کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس میں دوبارہ جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل سے رائےلینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کے طور پر 4 سابق ججز کے نام تجویز کیے گئے تھے جس کے بعد جسٹس (ر) مشیر عالم،جسٹس (ر) مقبول باقر نے معذرت کرلی تھی۔