وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عوامی خدمت کی تاریخ رقم کر دی۔مریم نوازشریف کے خواب ’صحت آپ کی دہلیز پر‘ کے تحت پاکستان کی تاریخ میں ادویات کی فراہمی کا سب سے بڑا میڈیسن ویئر ہاؤس فنکشنل ہوگیا، 17 ارب سے زائد کی میڈیسن اور ایکیوپمنٹ سٹور کرنے کی گنجائش موجود ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں میڈیسن ویئر ہاؤس جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ نے مراکہ میں محکمہ صحت کے مرکزی ویئر ہاؤس کا دورہ کیا، مریم نوازشریف نے اضلاع ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خود فورک لفٹر چلا کر ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا، وزیراعلیٰ نے اپنی نگرانی میں اضلاع کے لئے ٹرک روانہ کئے، نئے جدید ترین ویئر ہاؤس میں ادویات کو سٹینڈرڈ ٹمپریچر پر سٹور اور ترسیل کیا جا سکے گا۔مریم نواز شریف نے ہسپتالوں کو فراہم کئے جانے والے فرنیچر، طبی آلات اور دیگر سامان کا معائنہ کیا، ویئر ہاؤس میں سٹور، ادویات کی مدت میعاد اور سٹینڈرڈ ٹمپریچر سسٹم چیک کیا۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے فری میڈیسن پراجیکٹ کے تحت 9 سینٹرل ویئر ہاؤس قائم کئے گے ہیں، ویئر ہاؤسز میں تقریباً 10 ارب روپے سے زائد کی میڈیسن سٹور کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے لئے نئے اور جدید طبی آلات، فرنیچر، تھری کلر ڈسپوزیبل بیڈشیٹ بھی ویئر ہاؤس سے ہسپتالوں کو مہیا کی جائیں گی، ویئر ہاؤسز سے صوبے کے دیگر اضلاع کے ہسپتالوں کو سٹینڈرڈ فرنیچر، جدید طبی آلات، میڈیسن ٹرالی اور ڈسپوزیبل بیڈ شیٹ اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا۔سینٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، معاون خصوصی ذیشان ملک، ڈاکٹر عدنان خان، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری صحت علی جان، سیکرٹری اطلاعات احمد عزیز تارڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔