کولمبیا نے ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو شکست دیدی۔کولمبیا نے پاکستان کو کوارٹر فائنل میں 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، پاکستان کے عبداللہ نواز نے اپنا گیم جیتا مگر حمزہ خان اور محمد عماد کو شکست ہوئی۔
پاکستان کے عبداللہ نواز نے یوان ایریزاری کو 8-11، 12-10، 11-9، 3-11 اور 7-11 سے ہرایا۔حمزہ خان کو یوان ٹوریس لارا نے 13-11، 9-11، 8-11 اور 3-11 سے ہرایا جبکہ محمد عماد کو ہوز سینتاماریا نے 11-4، 12-14، 8-11 اور 10-12 سے شکست دی۔میچ کے دوران ریفری کے متعدد فیصلے حیران کن طور پر پاکستان کے خلاف رہے۔