پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر بھی مہنگا ہو گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر بھی مہنگا ہو گیا

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہاجہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1578 پوائنٹس کم ہوکر 78 ہزار 539 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ گزشتہ دو  کاروباری دنوں میں 100 انڈیکس میں 3 ہزار 300 پوائنٹس کی کمی آئی ہے۔

آج کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1680 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 78 ہزار 404  پوائنٹس رہی۔حصص بازار میں آج 37 کروڑ 55 لاکھ شیئرز کے سودے 19.35 ارب روپے  میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 205 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 456 ارب روپے ہے۔گزشتہ دو کاروباری روز میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 397 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

دوسری جانب انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں ڈالرکا بھاؤ 17 پیسے مہنگا ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 30 پیسے ہے۔انٹربینک میں اس سے قبل ہوئے سیشن میں 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔ آج انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 17 پیسے مہنگا ہوا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 50 پیسے کم ہوکر 280 روپے ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --