پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔ وزارت داخلہ

پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔ وزارت داخلہ

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آبادپولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈی نیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کرلیا۔ترجمان نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں چھاپہ مارا گیا اورچھاپہ پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے نے مارا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق چھاپے کے دوران رؤف حسن کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے، اس معاملے پر جے آئی ٹی بنائی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفترپر چھاپہ مارا اور مرکزی ترجمان رؤف حسن کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر سمیت دیگر سامان بھی ضبط کرلیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --