ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستانی خواتین کمزور نیپالی خواتین پرٹوٹ پڑیں، 9 وکٹوں سے فاتح

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستانی خواتین کمزور نیپالی خواتین پرٹوٹ پڑیں، 9 وکٹوں سے فاتح

 اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں۔ پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت حاصل کرلی ہے، تفصیلات نے کے مطابق نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔پاکستان نے جواب میں 11.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا اور میچ 9 وکٹوں کے واضح فرق سے جیت لیا، سعدیہ اقبال نےعمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے  ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں۔گل فیروزہ کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پہلی نصف سنچری کی ،گل فیروزہ اور منیبہ علی کی 105 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ  ہوئی۔منیبہ علی 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ منگل کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --