جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرز ا نے چین ۔پاکستان اقتصادی راہداری دفاعی تعاون اور علاقائی امن و استحکام کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 97ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان قریبی برادرانہ اور سدابہار دوستی کو اجاگر کیا۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید توسیع اور مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پیپلز لبریشن آرمی کے تمام عہدیداروں فوجی قیادت شہریوں اور چین کے عوام کو مبارک باد دی۔انہوں نے چین کی ترقی اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پیپلز لبریشن آرمی کے کردار کو سراہا۔