ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دیا ہے اور فوری واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے، اپنے جاری بیان میں ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آرٹیکل 17 کے تحت پارٹی ممبران کے ایسوسی ایشن کے حق کی صریحا خلاف ورزی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیاہے کہ مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی پارلیمینٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے،ایچ آر سی پی پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے سے حیران ہےجب سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے۔، اس طرح کے اقدام سے سیاسی مایوسی کا اظہار ہوتا ہےایچ آر سی پی مطالبہ کرتی ہے کہ اس غیر آئینی فیصلے کو فوری واپس لیا جائے۔حکومت کو عوام کو ریلیف دینے پر کام کرنے کی ضرورت ہے