آذربائیجان کے صدر جمعرات سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

آذربائیجان کے صدر جمعرات سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف جمعرات سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔دورے کے دوران وہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

دونوں فریق دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونے کی امید ہے۔آذری صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --