لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ سنا دیا۔بانی پی ٹی آئی پر جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانا شادمان جلاؤ گھیراؤکے مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے 6 جولائی کو وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے آج محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے تینوں مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور انہیں عدت نکاح کیس میں سزا ہوئی ہے۔گزشتہ دنوں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا سزا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد کردی تھیں۔