بجلی کے بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے.  وزیراعلی پنجاب

بجلی کے بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے. وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بجلی کے بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے. 500 سو یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے 45 لاکھ صارفین کے لئے سولر سسٹم لا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا گیارہواں اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سوشل اکنامک رجسٹری کام شروع کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ٹیکس واپس لینا خوش آئند امر ہے، گندم نہ خریدنے کے باوجود آٹے کے نرخ کنٹرول کرنا آسان امر نہیں، آٹے کے نرخ 2 سو روپے بڑھنے پر اپنی ٹیم کو فورا بلا لیا۔مریم نواز نے کہا کہ بجلی کے بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے. اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر حل تلاش کیا، 500 سو یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے 45 لاکھ صارفین کے لئے سولر سسٹم لا رہے ہیں۔

اجلاس میں قرآن مجید کے معیاری نسخے کے بارے میں نوٹیفکیشن کے اجرا کی منظوری دے دی گئی۔ اس کے علاوہ ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے لیے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی خدمات حاصل کرنے اور سرکاری کالجوں میں ڈویژنل ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن اور پرنسپلز کی تقرری اور پوسٹنگ کے نئے طریقہ کا ر کی منظوری دے دی گئی۔پنجاب کابینہ نے دو سالہ فارمیسی اسسٹنٹ کورس کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

-- مزید آگے پہنچایے --