کوئٹہ سمیت دیگرعلاقوں کو گیس سپلائی کرنے والی 12 انچ کی گیس پائپ لائن پھٹ گئی۔سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق گیس پائپ لائن گزشتہ رات بولان کے علاقے کوہ باش کے علاقے میں پھٹ گئی تھی، گیس پائپ لائن پھٹنے کے باوجود کوئٹہ اور ملحقہ اضلاع کو گیس کی فراہمی جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں کو معمول کے مطابق گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ایس ایس جی سی کے مطابق متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام سکیورٹی کلیئرنس کے بعد شروع کیا جائے گا۔