صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کر دی۔فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی۔یاد رہے کہ وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد ہے، فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں ردوبدل کیا گیا ہے، نیا وفاقی بجٹ کل سے نافذالعمل ہوگا، 200 ارب روپے سے زائد کے ٹیکسز لاگو ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فنانس ترمیمی بل 2024 صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوایا گیا تھا، پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فنانس ترمیمی بل صدر کو ارسال کیا۔قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل پاس کیا تھا، بل اور متعلقہ دستاویزات پر وزیراعظم شہباز شریف کے بھی دستخط ہیں، صدر کی توثیق کے بعد فنانس ترمیمی بل کل یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔