حکومتی احتساب اور جوابدہی کے لیے ایک مضبوط فعال پارلیمنٹ کا ہونا ناگزیر ہے۔  سپیکر قومی اسمبلی

حکومتی احتساب اور جوابدہی کے لیے ایک مضبوط فعال پارلیمنٹ کا ہونا ناگزیر ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عالمی یوم پارلیمنٹرینز کے موقع پر دنیا بھر کے پارلیمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان ملک میں جمہوریت کی مضبوطی، جمہوری اقدار کے فروغ، آئین و قانون کی حکمرانی اور بالادستی پر یقین رکھتی ہے، حکومتی امور میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے اور حکومتی احتساب اور جوابدہی کے لیے ایک مضبوط فعال پارلیمنٹ کا ہونا ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹرین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں کیا جو ہر سال 30 جوں کو بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کے قیام کے موقع پر میں منایا جاتا ہے ۔ائی پی یو دنیا بھر پارلیمانوں کی نمائندہ پارلیمان ہے اس قیام 30 جون1889 عمل میں لایا گیا تھا۔ائی پی یو دنیا بھر میں جمہوریت کی مضبوطی، پارلیمانی رابطوں اور ڈائیلاگ فروغ، امن و سلامتی قیام، بنیادی حقوق کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مصروف عمل ہے۔ سپیکر نے اس دن اہمیت کی اجاگر کرتے ہونے کہا کہ جمہوری اقدار کا فروغ ، بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے میں پارلیمنٹ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔انہوں نے قومی اسمبلی آف پاکستان کو عوامی امنگوں کا آئینہ دار اور مزید مضبوط اور فعال ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہو کہا ایک مضبوط اور فعال پارلیمنٹ جمہوریت کی مضبوطی، جمہوری اقدار کے فروغ اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی آف پاکستان ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ اور پارلیمان کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اسپیکر نے آئی پی یو کی وضع کردہ اہداف کے حصول کے لیے بین الاقوامی ہم آہنگی اور تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان IPU کا ایک فعال اور سرگرم رکن ہے، اور عالمی سطح پر امن، جمہوریت اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے IPU کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے خطے میں امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کیلئے خطے کی پارلیمانوں میں رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی جمہوری اقدار کے فروغ اور جمہوری عمل میں تمام شہریوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے ائی پی یو چارٹر درج اہداف کے حصول کیلئے پارلیمانوں کے مابین تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور اداروں کی مضبوطی اور ترقی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اپنے گزشتہ دور صدارت میں اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دے کر پارلیمنٹ مضبوط اور با اختیار بنایا۔ ڈپٹی سپیکر نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ پارلیمنٹ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی اور عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --