پنجاب کے شہر چکوال میں عدالت میں پیشی کیلئے آنے والے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ چکوال کے تھانہ لاوہ کی حدود میں پیش آیا جہاں عدالت میں پیشی کیلئے آنے والے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھے جنہوں نے تینوں افراد کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی۔