اِن لینڈ ریونیو گریڈ 20 کے یاسر پیرزادہ کو ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ تعینات کر دیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔یاسر پیر زادہ کو تین سال کے ڈیپوٹیشن پر ڈی جی سپورٹس بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔ یاسر پیر زادہ اس سے قبل کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیل لاہور تعینات تھے۔یاسر پیرزادہ ایک سینئر سرکاری افسر ہیں اور ان کا تعلق 24 ویں کامن کے ان لینڈ ریوینیو سروس سے ہے۔
اِس سے پہلے وہ وفاقی اور صوبائی محکموں میں مختلف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں جن میں ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے بھی شامل ہے ۔اِس کے علاوہ انہیں مختلف بین الاقوامی اداروں اور ایجنسیوں جیسے USAID، UNICEF، GTZ، CIDA-CPBEP، ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ وغیرہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے ۔یاسر پیرزادہ مختلف قومی اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور تحقیقی مقالے لکھ چکے ہیں۔وہ باقاعدگی سےکالم بھی لکھتے ہیں اور انہیں صدر پاکستان کی طرف سےدو مرتبہ مسلسل بہترین اردو کالم نگار کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے اور کتابوں کے مصنف بھی ہیں ۔