پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نیشنل ہیڈ کوارٹرز میں نیشنل یوتھ فورم شروع ہو گیا

پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نیشنل ہیڈ کوارٹرز میں نیشنل یوتھ فورم شروع ہو گیا

پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نیشنل ہیڈ کوارٹرز 25 سے 28 جون 2024 تک نیشنل یوتھ فورم کا انعقاد کر رہا ہے۔ جس میں ملک کے تمام علاقوں سے 40 سے زائد ینگ لیڈرز شرکت کر رہی ہیں۔ یوتھ فورم کا تھیم "لیڈرشپ اور گورننس کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا” ہے۔یوتھ فورم کی افتتاحی تقریب 25 جون 2024 کو منعقد ہوئی جس میں سینیٹر عائشہ رضا فاروق چیئر پرسن نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ مہمان خصوصی تھیں۔ پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی نیشنل کمشنر مسز ماریہ موعود صابری نے ان کا اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔ انھوں نے مہمانوں کو پاکستان میں گائیڈنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے مہمانوں کو بتایا کہ گائیڈنگ میں جیسے ہی کوئی لڑکی شامل ہوتی ہے ہم قائدانہ صلاحیتوں فروغ کے لئے کام شروع کر دیتے ہیں ۔ 6سے8 لڑکیوں کا ہر ورکنگ گروپ اپنا لیڈر منتخب کرتا ہے۔

یہ جمہوریت اور قیادت سیکھنے کا پہلا قدم ہے۔ لیڈر باقاعدگی سے بدلتے رہتے ہیں تاکہ ہر کسی کو قیادت کرنے کا موقع ملے۔ لڑکیاں اپنے لئے سرگرمیاں خود منتخب کرتی ہیں۔ گائیڈنگ کے پورے پروگرام کا مقصدصلاحیتوں فروغ ا اور پہل کرنے کے لیے اعتماد پیدا کرنا ہے۔ لڑکیاں اپنے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنا اور اپنی کمیونٹی اور ملک سے محبت کرنا سیکھتی ہیں۔ انہیں سماجی مسائل کے بارے میں سوچنے اور اقدامات کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے ۔ گائیڈنگ کا مقصد لڑکیوں کومثبت تبدیلی کے نمائندہ کے طور پر تیار کرنا ہے۔


ایسوسی ایشن کے لیے مستقبل کے قائدین کی تیاری کے خیال سے ہی یوتھ فورم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ہمارے پاس با صلاحیت نوجوان خواتین ہیں، جو ذمہ داریاں نبھا سکتی ہیں ہم چاہیں گے کہ وہ مستقبل میں ہماری تحریک کی قیادت سنبھالیں ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ لڑکیاں اپنے اپنے علاقوں کی مختلف کمیٹیوں میں شامل ہوں گی اور لڑکیوں کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔
ینگ لیڈرز سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی نوجوان لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے لڑکیوں کوآفر کیے جانے والے دلچسپ پروگرام کو سراہا جس سے انہیں پراعتماد اور ذمہ دار شہری بننے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ نوجوان ملک کی بہتری کے لیے کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسی دنیا میں جو مسلسل ترقی کر رہی ہے اور ہر پل بدل رہی ہے ، گرل گائیڈنگ کے ذریعے پیدا ہونے والی مہارتیں اور اقدار پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔

گائیڈز کی موافقت کرنے، ہمدردی کے ساتھ رہنمائی کرنے، تنوع کو سمجھنا اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ایسی خصوصیات ہیں جو نہ صرف آج بلکہ زندگی بھر ان کے کام آئیں گی ۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ یوتھ فورم کے دوران شرکا نہ صرف اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھاریں گے بلکہ اپنی نئی صلاحیتں بھی دریافت کریں گے۔انہوں نے شرکا کو بچوں کے حقوق پر قومی کمیشن کے کام کے بارے میں آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی کمیونٹیز میں بچوں کے حقوق کے حامی و مددگاربنیں گے ۔

-- مزید آگے پہنچایے --