اے این ایف کی دو کارروائیاں، 2.5 کلوگرام منشیات برآمد

اے این ایف کی دو کارروائیاں، 2.5 کلوگرام منشیات برآمد

 اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان کے مطابق انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے پشاور اور لاہور میں دو کارروائیاں کرتے ہوئے 2.5 کلو گرام منشیات برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ لاہور میں کارگو آفس میں آسٹریلیا بھیجے گئے پارسل سے 1.9 کلو آئس برآمد ہوئی۔دوسری کارروائی میں پشاور ایئرپورٹ سے کراچی جانے والے مسافر سے 640 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --