گلوبل کیپٹل، کموڈیٹی اور آٹوموٹیو مارکیٹوں کو کریڈٹ ریٹنگز، بینچ مارکس، تجزیات اور ورک فلو سلوشنز فراہم کرنے والا ادارہ ایس اینڈ پی گلوبل رواں ماہ پاکستان میں اپنے آپریشنز کی 19 ویں سالگرہ منارہا ہے۔ 2005ء میں اپنے قیام کے بعد سے ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان ضروری انٹیلی جنس فراہم کرنے میں سب سے آگے ہے جو حکومتوں، کاروباری اداروں اور افراد کو نئے مواقع فراہم کرنے، مشکلات کا حل نکالنے اور دنیا کی رفتار سے ترقی کرنے کے قابل بناتا ہے۔
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان نے گزشتہ 19 سال میں ”پاورنگ گلوبل مارکیٹس“ میں اپنی پوزیشن کو مستحکم بنایا اور اپنی خدمات کے ذریعے لوگوں، صارفین اور کمیونٹیز کو متاثر کیا ہے۔ اس موقع پر ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر مجیب ظہور نے کہا کہ ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان کی مسلسل ترقی ہماری مشترکہ وابستگی کا ثبوت ہے تاکہ ہم ترقی کی رفتار کو تیز کرنے، نئی دریافتیں کرنے کے ساتھ شراکت داری اور دیانتداری کی اپنی اقدار پر عمل کرسکیں۔ اس خاص دن پر ہم پاکستان میں ٹیم کے ہر اُس رکن کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں ہمارے مقصد اور اقدار کو زندہ رکھنے کے لیے کوشاں ہے اور ہمیں ایک زیادہ متنوع، مساوی اور جامع ادارہ بنانے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
ایس اینڈ پی گلوبل اپنے 20 ویں سال میں داخل ہورہا ہے۔ اس موقع پر کمپنی اپنے پانچ اسٹریٹجک ستونوں پر توجہ مرکوز رکھے گی: صارف کو مرکزی حیثیت دینا، ترقی اور جدت، ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو وسعت دینا، رہنمائی، حوصلہ افزائی اور عملدرآمد کرنا۔ یہ ستون دنیا کے معروف اداروں کو آج سے ہی مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔