سرمایہ کاری بورڈ مواصلات اور نجکاری کے وزیر عبدالعلیم خان نے چینی سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائیگا۔بیجنگ میں چین کے زیڈ کے Huarui گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پڑوسی ملکوں کی حیثیت سے خطے میں پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس کے دونوں ملکوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی، جدید زراعت، صحت لاجسٹکس اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریںگی۔