کور کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل چوہدری امیر اجمل کی خصوصی شرکت۔جرگے میں سول انتظامیہ، پولیس آفیسرز، مقامی عمائدین اور سبی و کوٹ منڈائی کے کسانوں اور زمینداروں نے شرکت کی۔
قبائلی عمائدین اور کسانوں نے پاک فوج اور ایف سی کا قیام امن میں کردار کو سراہا۔سبی اور کوٹ منڈائی میں پاک فوج اور ایف سی کی مدد سے ہماری ہزاروں ایکڑز زمین زیر کاشت آئی اور لوگوں کو ایک باعزت روزگار میسر آیا (کسان، کوٹ منڈائی) کور کمانڈر بلوچستان نے قیام امن میں قبائلی عمائدین اور مقامی افراد کے کردار کو سراہا۔
لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان کا کہنا کہ گرین پاکستان اینیشیٹو منصوبے کے لوگوں پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اس سے بلوچستان کے کسانوں کی بھی زندگیاں تبدیل ہونگی۔ بلوچستان میں کچی کنال منصوبے کوافواج پاکستان کی جانب سے سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے۔
کور کمانڈر بلوچستان نے کہا کہ کچی کنال منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ان علاقوں میں پانی کے مسلے حل ہونگے۔کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور امن کے قیام سے بلوچستان مزید خوشحال اور ترقی کرے گا۔