لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ احسان الحق چوہدری انتقال کر گئے

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ احسان الحق چوہدری انتقال کر گئے

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ احسان الحق چوہدری قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ۔ ،ان کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ 7۔ شیر علی روڈ نزد نادرا ریجنل ہیڈکوارٹر شاہراہ نظریہ پاکستان جوہر ٹاؤن لاہور میں ادا کی گی، نماز جنازہ میں لواحقین، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی،

مرحوم جسٹس ریٹائرڈ اسحان الحق چوہدری ڈائریکٹر جنرل کسٹمز PCA ذوالفقار علی چوہدری کے سسر تھے ان کے  ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ان کی رہائش گاہ 7۔ شیر علی روڈ نزد نادرا ریجنل ہیڈکوارٹر شاہراہ نظریہ پاکستان جوہر ٹاؤن لاہور میں ہوئی جس میں مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئیں۔

مرحوم 1988 سے لیکر 2000 تک لاہور ہائی کورٹ کے جج رہے۔وہ 1991 سے 1993 تک فیڈرل سیکرٹری لاء ڈویژن بھی رہے. لاہور ہائی کورٹ کا جج بننے سے پہلے وہ دو سال چیئرمین پنجاب سروسز ٹربیونل کے عہدہ پر بھی فائز رہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --