ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں کو مضبوط معیشت ہضم نہیں ہو رہی،عطا تارڑ

ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں کو مضبوط معیشت ہضم نہیں ہو رہی،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ سرمایہ کاری روکنے کے لیے ٹوئٹ کرنے والے اپنے ٹوئٹ سے انکار ی ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہماری حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد سے اچھے معاشی اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں، عالمی جریدے بھی ہماری کارکردگی کی بات کررہے ہیں جب کہ اس سے قبل ڈیفالٹ کی بات ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ چین میں ہونے والے سیمینار میں 100 پاکستانی کاروباری شخصیات شرکت کریں گی، 29 ماہ میں جتنی مہنگائی کم ہوئی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں کو مضبوط معیشت ہضم نہیں ہو رہی، سرمایہ کاری روکنے کے لیے ٹوئٹ کرنے والے اپنے ٹوئٹ سے انکار ی ہیں اور پوری پی ٹی آئی میں قول و فعل کا تضاد ہے۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں قوم کو بڑی خوشخبری دینے والے ہیں جب کہ ورلڈ بینک اور ایشین بینک، پاکستان کی معاشی صورتحال کومثبت قرار دے رہے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --