شہباز شریف کی پہلی مسیحی خاتون بریگیڈیئر کو مبارکباد

شہباز شریف کی پہلی مسیحی خاتون بریگیڈیئر کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے ہیلن میری رابرٹس کو آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیلن میری رابرٹس مسلح افواج میں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی عیسائی خاتون افسر بن گئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس نے اپنی محنت سے ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسیحی برادری سمیت پوری قوم کو بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس پر فخر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس کی محنت، لگن اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ خواتین کے لیے تحریک کا باعث ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --