ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، میزبان امریکا نے پہلے میچ میں کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، میزبان امریکا نے پہلے میچ میں کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے افتتاحی میچ میں  امریکا نے کینیڈا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ڈیلس میں کھیلے جارہے گروپ اے کے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کینیڈا نے امریکا کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 194 رنز اسکور کیے، نوونیت دھالیوال نے 61 رنزکی بہترین اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ نکولس کرٹن نے 51، ارون جانسن نے 23، دلپریت باجوہ نے 11 رنز بنائے جبکہ شریاس مووا 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

امریکا کی جانب سے علی خان،  ہرمیت سنگھ اور کورے اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ لی۔ٹاس کے موقع پر امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے کہا کہ پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیا ہے، ہدف کو حاصل کریں گے،  پہلی اننگ میں وکٹ بولرز کو مدد فراہم کرے گی۔

دوسری جانب کینیڈین کپتان سعدظفر نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے، پہلے بیٹنگ کرنےمیں کوئی مسئلہ نہیں، یہ ورلڈ کپ ہے، دو طرفہ سیریز نہیں،اس لیے دباؤ رہے گا، پر اعتماد ہیں ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔کینیڈا کے کپتان نے کہا کہ یہ ہمارے لیے تاریخی دن ہے، پہلی بار ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں،امید ہےجیت جائیں گے۔میچ سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مختصر سی افتتاحی تقریب بھی ہوئی جس میں گراؤنڈ میں کینیڈا اور امریکا کے پرچم کے ساتھ قومی ترانے بجائے گئے اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --