کمرہ عدالت میں ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر وفاقی سیکرٹری گرفتار

کمرہ عدالت میں ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر وفاقی سیکرٹری گرفتار

راولپنڈی کی عدالت نے وفاقی سیکریٹری محمد عمر ملک کو کمرہ عدالت میں ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر 15 روز قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جس کے بعد پولیس نے انہیں کو گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی کے سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ عادل سرور سیال کی عدالت نے فیڈرل سیکریٹری محمد عمر ملک کی جانب سے نامناسب، ہتک امیز رویے اور بدتمیزی کا سخت نوٹس لیا۔

فیڈرل ممبر ٹیلی کام محمد عمر ملک ایک مقدمے میں مدعی کے طور پر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔دوران سماعت نامناسب اور ہتک آمیز رویے اور بدتمیزی کرنے پر عدالت نے دفعہ 228 کے تحت ٹرائل کرکے فیڈرل سیکریٹری قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سناتے ہوئے کمرہ عدالت سے گرفتار کروا دیا۔گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے فیڈرل سیکرٹری کو جیل منتقل کر دیا گیا، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں فیڈرل سیکریٹری کو 5 روز مزید قید بھگتنا ہوگی۔

-- مزید آگے پہنچایے --