دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن آج منایا جا رہا

دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن آج منایا جا رہا

 دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن ہر سال کی طرح اس سال بھی آج یکم جون کو منایا جا رہا ہے۔اس دن بچوں کے پرورش، تربیت اور کردار سازی میں والدین یعنی ماں اور باپ کی باہمی محنت، لگن اور خلوص پر خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

بچوں کی پرورش اور تعلیم وتربیت میں ماں اور باپ دونوں کا اہم کردار ہوتا ہے، دونوں مل کر زندگی کی گاڑی کو کھینچتے ہوئے منزل مقصود تک لے جاتے ہیں اور یہ منزل اولاد کے بہتر مستقبل کے سوا اور کیا ہو سکتی ہے؟

اولاد کے اچھے مستقبل کی خاطر اپنا آپ قربان کرنے والے والدین اپنی تمناؤں اور خواہشوں کو بیچ کر اولاد کا اچھا مستقبل خریدتے ہیں جس کیلئے ماں کے علیحدہ حقوق اور فرائض ہیں اور باپ کے حصے میں دوسری ذمہ داریاں آتی ہیں۔

عالمی سطح پر بچوں پر ماں اور باپ کے علیحدہ علیحدہ حقوق کو یکجا کر کے ایک کردار وضع کیا گیا ہے اور اسی کے تناظر میں والدین کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس میں ماں، باپ اور بچوں کے تعلقات، حقوق اور فرائض پر بحث کی جاتی ہے۔

عالمی سطح پر یہ دن انفرادی طور پر الگ الگ تاریخوں میں منایا جاتا ہے لیکن بعد ازاں اقوام متحدہ نے والدین کا عالمی دن منانے کیلئے یکم جون کو مختص کر دیا تاکہ ماں باپ کی بے لوث وابستگی اور ان کو اپنے بچوں کیلئے جانفشانی کو تسلیم کیا جا سکے۔

-- مزید آگے پہنچایے --