پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت کے دوران عمان کا دورہ کیا۔پاک بحریہ کے جہاز کا عمان کی بندرگاہ سلالہ پہنچنے پر میزبان بحریہ کے حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔
جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے عمانی فوجی حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دورے کے اختتام پر دونوں ممالک کی افواج نے مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لیا۔ان مشقوں کا مقصد بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا، سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا اور علاقائی امن و استحکام کا قیام ہے۔