وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔وہ آج لاہور میں اقوام متحدہ کے 22 رکنی وفد سے گفتگو کر رہی تھیں جس کی قیادت پاکستان میں ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کر رہے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ ہر شعبے میں بہتری اور اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اداروں کے تعاون سے ہم ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب میں ٹیکس فری گارمنٹس سٹی تشکیل دے رہی ہے جہاں خواتین کو چھ ماہ کی مفت تربیت اور وظائف دیے جائیں گے۔