تیز رفتار وین کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

تیز رفتار وین کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں تیز رفتار وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔حادثہ مالم جبہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت مقامی ہسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق شدید زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --